جرمنی کے ایسے آئمہ، جو اٹھارہ برس سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کی شادیاں کرائیں گے، انہیں جلد ہی ایک ہزار یورو تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ملک میں کم عمری کی شادیوں میں اضافہ کے پیش نظر جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے
میزیئر نے یہ تجویز پیش کی ہے
کہ آئمہ پر کم عمر لڑکے لڑکیوں کی مذہبی
شادیاں کرانے پر مکمل پابندی عائد کر دینا چاہیے۔ جرمنی کے ایک مشہور اخبار دی ویلٹ نے قبل ازیں جرمن وزارت داخلہ کو
یہ تجویر پیش کی تھی کہ کم عمری میں شادیاں کرانے والے آئمہ کو جرمانہ کیا
جانا چاہیے۔